16 فروری، 2023، 4:24 PM

روز شہادت امام موسی کاظم(ع)؛

زائرین کے سیکورٹی پلان میں 12 دہشت گرد ہلاک، عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ

زائرین کے سیکورٹی پلان میں 12 دہشت گرد ہلاک، عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ

عراق کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر کاظمین کے زائرین کے سیکورٹی پلان میں 12 دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے عراقی خبری ویب سائٹ المعلومہ کے حوالے سے نقل کیاہےکہ عراق کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے کاظمین میں امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر زائرین کے لیے سیکورٹی پلان کے تحت متعدد انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کیے، دہشت گردوں کے خلاف ان کارروائیوں میں بغداد کے شمال، مغرب اور جنوب مغرب میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔ 

انہوں نے مزید کہا بغداد سے باہر آپریشن کرنے کا امکان بھی پایا جاتا ہے لیکن اس کا تعلق امام موسی کاظم علیہ السلام کے زائرین کی سیکورٹی اور امام ﴿ع﴾ کے حرم مطہر کی طرف جانے والی سڑک کو محفوظ بنانے کے منصوبے سے ہوگا۔

الخفاجی نے کہا کہ جوائنٹ آپریشنز کمان نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا تاکہ اس زیارت کے سلسلے میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے اور فرائض کی تقسیم کی جائے۔ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے درمیان اعلیٰ سطح پر ہم آہنگی پیدا ہوئی اور زائرین کی تعداد میں اضافے کے لیے بھی مطلوبہ وسائل اور امکانات فراہم ہیں۔ 

دوسری جانب عراقی سیکورٹی فورسز اور حشد الشعبی فورسز نے موصل کے جنوب میں داعش کے مطلوبہ افراد اور دہشت گرد عناصر کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں حشد الشعبی کے 58ویں بریگیڈ نے سیکورٹی فورسز کے تعاون سے موصل کے جنوب میں بعض علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا۔

News ID 1914782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha